Surah Ad Dukhan Ayat 39 (44:39)
The Smoke · Juz 25 · Makki
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم نے انہیں حق کے ساتھ ہی بنایالیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم نے اُنہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ما خلقنهما الا بالحق: ہم نے انہیں حق کے ساتھ ہی بنایا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کوحق کے ساتھ ہی بنایا تاکہ لوگوں کو فرمانبرداری کرنے پر ثواب دیں اور نافرمانی کرنے پر عذاب کریں لیکن کفار مکہ میں سے اکثر لوگ غفلت اور غورو فکر نہ کرنے کے باعث جانتے نہیں کہ اسمان و زمین پید اکرنے کی حکمت یہ ہے اور حکیم کا کوئی فعل بیکار نہیں ہوتا۔( خازن الدخان تحت الایۃ: ۳۹ ۴ / ۱۱۶ روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۳۹ ۸ / ۴۲۳ ملتقطا)