Surah Ad Dukhan Ayat 38 (44:38)
The Smoke · Juz 25 · Makki
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو کھیل کے طور پرنہیں بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے کھیل کے طور پر ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما خلقنا السموت و الارض و ما بینهما لعبین: اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو کھیل کے طور پرنہیں بنایا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو ایسے ہی کھیل کے طور پر بے مقصدنہیں بنایا کیونکہ اگر مرنے کے بعد اٹھنا اور حساب و ثواب نہ ہو تو مخلوق کی پیدائش محض فنا کے لئے ہوگی اور یہ عبث و لعب ہے تو اس دلیل سے ثابت ہوا کہ اس دنیوی زندگی کے بعد اخروی زندگی ضرور ہے جس میں اعمال کاحساب ہو گا اور ان کی جزا ملے گی۔( مدارک الدخان تحت الایۃ: ۳۸ ص۱۱۱۳ بیضاوی الدخان تحت الایۃ: ۳۸ ۵ / ۱۶۳ ملتقطا)