Surah Ad Dukhan Ayat 49 (44:49)
The Smoke · Juz 25 · Makki
ذُقْ ﳐ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariچکھ۔ تو تَوبڑا عزت والا، کرم والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanچکھ ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ذق: چکھ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب اس جہنمی کے سر پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا تو اس وقت ا س کی تذلیل اور توہین کرتے ہوئے اس سے کہا جائے گا: اس ذلت اور اہانت والے عذاب کوچکھ تواپنے گمان میں اپنی قوم کے نزدیک بڑا عزت والا کرم والا ہے تو یہ تیری تعظیم ہو رہی ہے ۔ مفسرین فرماتے ہیں :ابو جہل نے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہا:مکہ کے ان دو پہاڑوں کے درمیان مجھ سے زیادہ عزت والا اور کرم والا کوئی نہیں تو خدا کی قسم! اپ اور اپ کا رب میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔اس کے لئے وعید کے طور پر یہ ایت نازل ہوئی اور اسے عذاب کے وقت یہ طعنہ دیا جائے گا۔ اگلی ایت میں فرمایا گیا کہ کفار سے یہ بھی کہا جائے گا: بیشک جو عذاب تم دیکھ رہے ہو یہ وہ عذاب ہے جس میں تم شک کرتے تھے اور اس پر ایمان نہیں لاتے تھے۔(روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۴۹-۵۰ ۸ / ۴۲۸ خازن الدخان تحت الایۃ: ۴۹-۵۰ ۴ / ۱۱۶ ملتقطا)