Surah Ad Dukhan Ayat 17 (44:17)
The Smoke · Juz 25 · Makki
وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور اُن کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد فتنا قبلهم قوم فرعون: اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا ۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی نے بیان فرمایا کہ کفار مکہ اپنے کفر پر ہی قائم ہیں اور اس ایت سے بیان فرمایا کہ ان سے پہلے جو کفار گزرے ہیں ان کا طریقہ بھی یہی رہا تھا ۔چنانچہ اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے مشرکین مکہ سے پہلے فرعون کی قوم کو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے ازمائش میں مبتلا کیا تاکہ وہ ایمان لے ائیں اور ان کا چھپا ہوا حال ظاہر ہو جائے لیکن انہوں نے ایمان کے مقابلے میں کفر کو ہی اختیار کیا۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے مشرکین مکہ سے پہلے فرعون کی قوم کو مہلت دے کر اور ان پر رزق وسیع کر کے انہیں ازمائش میں مبتلا کیا تاکہ ان کا چھپا ہوا حال ظاہر ہوجائے اور ان کے پاس ایک معزز رسول حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے۔( تفسیرکبیر الدخان تحت الایۃ: ۱۷ ۹ / ۶۵۹ روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۱۷ ۸ / ۴۰۹ مدارک الدخان تحت الایۃ: ۱۷ ص۱۱۱۱ ملتقطا)