Surah Ad Dukhan Ayat 16 (44:16)
The Smoke · Juz 25 · Makki
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰىۚ-اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن کو یاد کروجب ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے۔بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{یوم نبطش البطشة الكبرى: اس دن کو یاد کروجب ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے۔} یعنی اے مشرکو!اگر میں تم پر نازل ہونے والا وہ عذاب دور کر دوں جس نے تمہیں بے حال کر دیا ہےاس کے بعد پھر تم کفر کی طرف لوٹ جاو اور اپنے رب سے کیا ہوا عہد توڑ دو تو میں تم سے اس دن بدلہ لوں گا جب تمہیں بڑی پکڑ کے ساتھ پکڑوں گا۔ اس دن سے مراد قیامت کا دن ہے یا غزوہ بدر کا دن مراد ہے۔(تفسیرطبری الدخان تحت الایۃ: ۱۶ ۱۱ / ۲۳۰ مدارک الدخان تحت الایۃ: ۱۶ ص۱۱۱۱ ملتقطا)