Surah Ad Dukhan Ayat 15 (44:15)
The Smoke · Juz 25 · Makki
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآىٕدُوْنَﭥ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم کچھ دنوں کیلئے عذاب دور کرنے والے ہیں ۔ بیشک تم پھر لَوٹنے والے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے۔
Tafseer (Urdu)
{انا كاشفوا العذاب قلیلا: ہم کچھ دنوں کیلئے عذاب دور کرنے والے ہیں ۔} اس ایت میں کفار مکہ سے فرمایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی ہم تم سے کچھ دنوں کے لئے عذاب دور کردیں گے تم پھر اسی شرک کی طرف لوٹ جاو گے جس پر اس سے پہلے قائم تھے ۔اس سے مقصود یہ تنبیہ کرنا ہے کہ وہ لوگ اپنے عہد کو پورا نہیں کریں گے کیونکہ ان کا حال یہ ہے کہ جب کسی مصیبت کی وجہ سے عاجز ہو جاتے ہیں تو اللہ تعالی کی بار گاہ میں گڑگڑاتے ہیں اور جب ان کا خوف اور مصیبت دور ہو جاتی ہے تو اپنے کفر اور اباء واجداد کی اندھی پیروی کی طرف پلٹ جاتے ہیں ۔( تفسیرکبیر الدخان تحت الایۃ: ۱۵ ۹ / ۶۵۸ ملخصا) چنانچہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صدقے ان کی مصیبت دور ہو جانے کے بعد ایسا ہی ہو اکہ وہ لوگ ایمان نہ لائے اور اپنے شرک و کفر پر ہی قائم رہے۔