Surah Ad Dukhan Ayat 20 (44:20)
The Smoke · Juz 25 · Makki
وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور میں نے اس بات سے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لی کہ تم مجھے سنگسار کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو ۔
Tafseer (Urdu)
{و انی عذت بربی و ربكم: اور میں نے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لی۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا تو فرعونیوں نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو قتل کی دھمکی دی اور کہا کہ ہم تمہیں سنگسار کردیں گے۔اس پر آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا’’ میرا تو کل اور اعتماد اس پر ہے جو میرا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے مجھے تمہاری دھمکی کی کچھ پروا نہیںاللہ تعالی مجھے بچانے والا ہے اور اگر تم میری تصدیق نہیں کرتے تو مجھ سے الگ ہوجاؤ اور مجھے ایذا پہنچانے کی کوشش نہ کرو ۔(مدارک الدخان تحت الایۃ: ۲۰-۲۱ ص۱۱۱۱ جلالین الدخان تحت الایۃ: ۲۰-۲۱ ص۴۱۱ ملتقطا)