Surah Ad Dukhan Ayat 19 (44:19)
The Smoke · Juz 25 · Makki
وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِۚ-اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔بیشک میں تمہارے پاس روشن دلیل لاتا ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ان لا تعلوا على الله: اور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرعون سے فرمایا کہ تم اللہ تعالی کی وحیاس کے رسول اور اس کے بندوں کی توہین کر کے اللہ تعالی کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو بیشک میں تمہارے پاس اللہ تعالی کی طرف سے معجزات کی صورت میں اپنی نبوت اور رسالت کی سچائی کی روشن دلیل لاتا ہوں جس کا انکار کرنے کی کوئی صورت نہیں ۔(روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۱۹ ۸ / ۴۱۰ مدارک الدخان تحت الایۃ: ۱۹ ص۱۱۱۱ ملتقطا)