Surah Ad Dukhan Ayat 12 (44:12)
The Smoke · Juz 25 · Makki
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اس دن کہیں گے) اے ہمارے رب!ہم سے عذاب دور کردے، ہم ایمان لاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس دن کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ربنا اكشف عنا العذاب: اے ہمارے رب!ہم سے عذاب دور کردے۔} یعنی جس دن وہ دھواں لوگوں کو ڈھانپ لے گا اس دن وہ کہیں گے :یہ ایک دردناک عذاب ہے اے ہمارے رب! عزوجل ہم سے عذاب دور کردے ہم ایمان لاتے ہیں اور تیرے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اور قران پاک کی تصدیق کرتے ہیں چنانچہ اس قحط سالی سے تنگ اکر ابو سفیان حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ دعا فرمائیں اگر قحط دور ہو گیا تو ہم اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لے ائیں گے۔( تفسیرکبیر الدخان تحت الایۃ: ۱۲ ۹ / ۶۵۷ روح المعانی الدخان تحت الایۃ: ۱۲ ۱۳ / ۱۶۴ ملتقطا)