Surah Ad Dukhan Ayat 8 (44:8)
The Smoke · Juz 25 · Makki
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُؕ-رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے ،وہ تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب۔
Tafseer (Urdu)
{لا اله الا هو: اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ } یعنی اے لوگو! زمین و اسمان اور ان کے درمیان موجود تمام چیزوں کے رب کے علاوہ تمہارا اور کوئی معبود نہیں لہذا تم اس کے علاوہ اور کسی کی عبادت نہ کرو کیونکہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ جسے چاہتا ہے زندگی دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے موت دیتا ہے وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے گزرے ہوئے باپ دادا کا بھی رب ہےجس کی ایسی شان ہے صرف وہی رب ہونے اور عبادت کئے جانے کے لائق ہے۔( تفسیر طبری الدخان تحت الایۃ: ۸ ۱۱ / ۲۲۴) {بل هم: بلکہ وہ کافر۔} یعنی اللہ تعالی کی وحدانیت کے جودلائل ذکر کئے گئے ان کا تقاضا تو یہ تھا کہ کفاراس کی وحدانیت کو مان لیتے لیکن یہ پھر بھی نہیں مانتے بلکہ وہ اس کی طرف سے شک میں پڑے اور دنیا کے کھیل کود میں مصروف ہیں اورانہیں اپنی اخرت کی کوئی فکر ہی نہیں ۔