Surah Ad Dukhan Ayat 22 (44:22)
The Smoke · Juz 25 · Makki
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَٝ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اُس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فدعا ربه: تو اس نے اپنے رب سے دعا کی۔} فرعون اور اس کی قوم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی اس بات کو بھی نہ مانا اور انہیں جھٹلایاتو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ یہ قبطی مشرک لوگ ہیں اور اپنے کفر پر قائم ہیں اور تو ان کا حال بہتر جانتا ہے اس لئے جس چیز کے وہ مستحق ہیں تو ان کے ساتھ وہ فرما۔( جلالین الدخان تحت الایۃ: ۲۲ ص۴۱۱ روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۲۲ ۸ / ۴۱۱ ملتقطا) {فاسر بعبادی لیلا: تو میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاو۔} جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کی تو اللہ تعالی نے ان کی دعا قبول فرما لی اور انہیں حکم فرمایا کہ جب دشمن غافل ہو تو بنی اسرائیل کو راتوں رات لے کر مصر سے نکل جاو جب فرعون کو تمہارے نکل جانے کی خبر ملے گی تو وہ اپنے لشکروں کے ساتھ تمہارا پیچھا کرے گا تاکہ تمہیں قتل کر دے چنانچہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام روانہ ہوئے اور دریا پر پہنچ کر آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے عصا مارا تو دریا میں بارہ خشک راستے پیدا ہوگئے اور آپ بنی اسرائیل کے ساتھ دریا میں سے گزر گئے۔( روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۲۳ ۸ / ۴۱۱)