Surah Ad Dukhan Ayat 30 (44:30)
The Smoke · Juz 25 · Makki
وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے نجات بخشی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد نجینا بنی اسرآءیل: اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو نجات بخشی۔} اس سے پہلی ایات میں فرعون کی ہلاکت کی کیفیت بیان کی گئی اور ان ایات میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم پر کئے گئے احسانات کی کیفیت بیان کی جا رہی ہے۔چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ بے شک ہم نے بنی اسرائیل کو اس رسو اکن عذاب سے نجات بخشی جو انہیں فرعون کی طرف سے غلامی مشقت سے بھرپور خدمتوں محنتوں اور اولاد کے قتل کئے جانے کی صورت میں پہنچتا تھا۔ بیشک فرعون متکبر اورحد سے بڑھنے والوں میں سے تھا۔(تفسیرکبیر الدخان تحت الایۃ: ۳۰-۳۱ ۹ / ۶۶۱ روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۳۰-۳۱ ۸ / ۴۱۴ ملتقطا)