Surah Ad Dukhan Ayat 58 (44:58)
The Smoke · Juz 25 · Makki
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ 58
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیاتا کہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کیا کہ وہ سمجھیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فانما یسرنه بلسانك: تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیا۔ } اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اس قرآن کو اپ کی زبان عربی میں نازل فرما کر اس لئے آسان کردیاتا کہ اپ کی قوم کے لوگ اسے سمجھیں اور اس سے نصیحت حاصل کریں اور ا س کے احکامات پر عمل کریں۔اگر وہ ایسا نہ کریں تو اپ ان کی ہلاکت اور ان پر انے والے عذاب کاانتظار کریں بے شک وہ بھی اپ کی وفات کا انتظار کر رہے ہیں ۔( روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۵۸-۵۹ ۸ / ۴۳۳ خازن الدخان تحت الایۃ: ۵۸-۵۹ ۴ / ۱۱۷ ملتقطا)