Surah Al Jasia Ayat 16 (45:16)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی اور ہم نے انہیں ستھری روزیاں دیں اور انہیں ان کے زمانے والوں پر فضیلت بخشی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی اور ہم نے اُنھیں ستھری روزیاں دیں اور اُنھیں اُن کے زمانہ والوں پر فضیلت بخشی۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اتینا بنی اسرآءیل الكتب: اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب عطا فرمائی۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی قوم کے کفر پر غمزدہ نہ ہوں اور(اپنی تسلی کے لئے بنی اسرائیل کے حالات میں غور فرمائیں کہ)ہم نے بنی اسرائیل کو تورات عطا فرمائی انہیں حکومت دی اور ان میں بکثرت انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام پیدا کر کے نبوت کی عظیم نعمت سے سرفراز کیاہم نے انہیں فرعون اور اس کی قوم کے مال و دولت اور شہروں کا مالک کر کے اور ان پر من و سلوی نازل فرما کر وسعت کے ساتھ حلال رز ق عطا فرمایا اور انہیں ان کے زمانے میں جہان والوں پر فضیلت بخشی لیکن انہوں نے ان نعمتوں کا شکر ادا نہیں کیا ۔( صاوی الجاثیۃ تحت الایۃ: ۱۶ ۵ / ۱۹۲۳-۱۹۲۴ خازن الجاثیۃ تحت الایۃ: ۱۶ ۴ / ۱۱۹ ملتقطا)