Surah Al Jasia Ayat 18 (45:18)
The Crouching · Juz 25 · Makki
ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِیْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لَا تَتَّبِـعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ہم نے آپ کو اس معاملہ (یعنی دین) کے عمدہ راستے پررکھا تو تم اسی راستے پر چلو اور نادانوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ہم نے اس کام کے عمدہ راستہ پر تمہیں کیا تو اسی راہ چلو اور نادانوں کی خواہشوں کا ساتھ نہ دو۔
Tafseer (Urdu)
{ثم جعلنك على شریعة من الامر: پھر ہم نے اپ کو(دین کے)معاملے میں عمدہ راستے پررکھا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے بنی اسرائیل کے بعد اپ کو دین کے معاملے میں عمدہ راستے(یعنی اسلام) پر رکھا لہذا اپ اسی راستے پر چلیں اور اس کے احکامات نافذ کریں اور قریش کے نادان سردار جو اپ کو اپنے دین کی دعوت دیتے ہیں ان کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلناکیونکہ وہ اپ کو اللہ تعالی کے مقابلے میں کچھ کام نہ دیں گے اور بے شک کافر صرف دنیا میں ایک دوسرے کے دوست ہیں جبکہ آخرت میں ان کا کوئی دوست نہیں اور اللہ تعالی سے ڈرنے والے مومنین کا دنیا میں بھی اللہ تعالی دوست ہے اور آخرت میں بھی وہی دوست ہے۔(روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۱۸-۱۹ ۸ / ۴۴۴ خازن الجاثیۃ تحت الایۃ: ۱۸-۱۹ ۴ / ۱۱۹ ملتقطا)