Surah Al Jasia Ayat 20 (45:20)
The Crouching · Juz 25 · Makki
هٰذَا بَصَآىٕرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ قرآن لوگوں کیلئے آنکھیں کھول دینے والی نشانیاں اور یقین رکھنے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ لوگوں کی آنکھیں کھولنا ہے اور ایمان والوں کے لیے ہدایت و رحمت۔
Tafseer (Urdu)
{هذا بصآىر للناس: یہ لوگوں کیلئے آنکھیں کھول دینے والی نشانیاں ہیں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ کی طرف جو کتاب نازل فرمائی یہ اللہ تعالی کے ان احکامات پر مشتمل ہے جو قیامت تک رہیں گے اور اس میں تمام لوگوں کے لئے وہ دلائل اور نشانیاں موجود ہیں جن کی انہیں دین کے احکام میں ضرورت ہے جو شخص اس کے احکامات پر عمل کرتا ہے تو یہ اسے جنت کی طرف ہدایت دیتا ہے اور جو اس پر صحیح طریقے سے ایمان لاتا ہے یہ اس کے لئے رحمت ہے اور دنیاو اخرت میں اسے عذاب سے بچاتا ہے۔(تفسیر منیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲۰ ۱۳ / ۲۷۱ الجزء الخامس والعشرون)