Surah Al Jasia Ayat 3 (45:3)
The Crouching · Juz 25 · Makki
اِنَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِیْنَﭤ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ایمان والوں کے لیے آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی السموت و الارض لایت: بیشک آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ۔} اس ایت سے اللہ تعالی نے کائنات میں موجود اپنی وحدانیت اور قدرت پر دلالت کرنے والی مختلف نشانیاں بیان فرمائی ہیں اور ان لوگوں کے بارے میں بتایا ہے جو ان نشانیوں سے حقیقی طور پر فائدہ اٹھاتے ہیں اور جنہیں یہ نشانیاں مفید ہو سکتی ہیں چنانچہ یہاں ارشاد فرمایا کہ بیشک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور ان میں جو قدرت کے اثار پیدا کئے گئے ہیں جیسے ستارے پہاڑ اور دریا وغیرہان میں ایمان والوں کے لئے اللہ تعالی کی قدرت اور اس کی وحدانیت پر دلالت کرنے والی نشانیاں موجود ہیں ۔ یاد رہے کہ اسمان زمین اور ان میں موجود چیزیں اگرچہ تمام لوگوں کے لئے اللہ تعالی کی وحدانیت اور قدرت کی نشانیاں ہیں لیکن چونکہ ان نشانیوں سے نفع صرف مومن اٹھاتے ہیں کہ وہ مخلوق سے اس کے خالق اور بنی ہوئی چیزوں سے اس کے بنانے والے پر استدلال کرتے اور اس کی وحدانیت پر ایمان لاتے ہیں اس لئے یہاں خصوصیت کے ساتھ صرف انہیں کا ذکر فرمایا گیا۔(روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳ ۸ / ۴۳۵ جلالین الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳ ص۴۱۳ ملتقطا)