Surah Al Jasia Ayat 4 (45:4)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ فِیْ خَلْقِكُمْ وَ مَا یَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہاری پیدائش میں اور جو جانور وہ (زمین میں )پھیلاتا ہے ان میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہاری پیدائش میں اور جو جو جانور وہ پھیلاتا ہے ان میں نشانیاں ہیں یقین والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{و فی خلقكم: اور تمہاری پیدائش میں ۔} یعنی اے لوگو! جس طرح تمہیں پیدا کیا گیا کہ پہلے تم نطفہ کی صورت میں تھےپھر اسے خون بنایا گیاپھر اس خون کو جما دیا گیاپھر جمے ہوئے خون کو گوشت کا ٹکڑا بنا دیا گیا یہاں تک کہ اسی ٹکڑے سے ذات اور بشری صفات میں کامل انسان بنا دیا گیا یونہی زمین کے مختلف حصوں میں پھیلائے گئے جانور جو کہ جدا جدا شکل و صورت والے الگ الگ اوصاف اور مزاج رکھنے والے ہیں اور ان کی جنسیں بھی مختلف ہیں ان سب میں اللہ تعالی کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرنے والی نشانیاں ہیں کیونکہ انسانوں اور جانوروں میں معین شکل معین وصف اور معین اعضاء کا ہونایونہی ان کا عمر کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں اور ایک حال سے دوسرے حال میں داخل ہونا کسی قادر مختار اور واحد ہستی کے وجود اور تصرف کے بغیر ممکن نہیں اور یہ نشانیاں ان لوگوں کے لئے ہیں جو یقین کرنے والے ہیں ۔(تفسیرکبیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۴ ۹ / ۶۷۰ روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۴ ۸ / ۴۳۵ ملتقطا)