Surah Al Jasia Ayat 5 (45:5)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور رات اور دن کی تبدیلیوں میں اور اس میں جو اللہ نے آسمان سے رزق کا سبب بارش اتاری تو اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کیا اور ہواؤں کی گردش میں عقل مندوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور رات اور دن کی تبدیلیوں میں اور اس میں کہ اللہ نے آسمان سے روزی کا سبب مینہ اُتارا تو اس سے زمین کو اس کے مرے پیچھے زندہ کیا اور ہواؤں کی گردش میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{و اختلاف الیل و النهار: اور رات اور دن کی تبدیلیوں میں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ رات اور دن کی تبدیلیوں میں کہ ان میں سے ایک جاتا ہے تو دوسرا ا جاتا ہے کبھی رات چھوٹی ہوتی ہے اور دن بڑا اور کبھی دن چھوٹا ہوتا ہے تو رات بڑی کبھی یہ گرم ہوتے ہیں اور کبھی سردرات اندھیری ہوتی ہے اور دن روشناسی طرح اسمان کی جانب سے اللہ تعالی جو بندوں کی روزی کاسبب یعنی بارش کا پانی نازل فرماتا ہے اور ا س سے خشک اور بنجر زمین کو سیراب کر کے اسے سرسبز و شاداب بنا دیتا ہے یونہی ہواوں کی جو گردش ہے کہ کبھی جنوب کی طرف چلتی ہیں اور کبھی شمال کی طرف کبھی مشرق اور کبھی مغرب کی طرف چلتی ہیں کبھی گرم چلتی ہیں کبھی سرد کبھی نفع پہنچاتی ہیں تو کبھی نقصانان سب چیزوں اور ان کے احوال میں اللہ تعالی کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرنے والی نشانیاں ہیں کیونکہ یہ سب کسی قادر مختار واحد حکمت والی اور مہربان ہستی کے وجود اور تصرف کے بغیر ممکن نہیں اور یہ نشانیاں ان لوگوں کے لئے ہیں جو عقل مند ہیں ۔( تفسیرکبیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۵ ۹ / ۶۷۰ روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۵ ۸ / ۴۳۶ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعا لی کی قدرت کے دلائل جاننے کی نیت سے سائنس اورریاضی کا علم حاصل کرنا عبادت ہے۔ قدرت کی نشانیوں سے فائدہ اٹھانے والے لوگ: یہاں کائنات میں اللہ تعالی کی قدرت اور وحدانیت پردلالت کرنے والی مختلف نشانیاں بیان فرمانے کے بعد ایک جگہ فرمایا’’ایمان والوں کے لیے نشانیاں ہیں ‘‘ دوسری جگہ ارشاد فرمایا’’یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں ‘‘ اور تیسری جگہ ارشاد فرمایا’’عقل مندوں کے لئے نشانیاں ہیں ‘‘ اس کے بارے میں امام فخر الدین رازی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں :میرے گما ن کے مطابق اس ترتیب کا سبب یہ ہوسکتا ہے کہ اگر تم ایمان والے ہو تو ان دلائل کو سمجھ جاو گے اور اگر تم فی الحال مومن نہیں بلکہ حق اور یقین کے طلبگار ہو تو ان دلائل کو سمجھو اور اگر تم نہ ایمان والے ہو اور نہ یقین کرنے والے لیکن کم از کم عقل سلیم رکھنے والوں میں سے ہو تو ان دلائل کی معرفت حاصل کرنے کی خوب کوشش کرو۔( تفسیرکبیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۵ ۹ / ۶۷۱)