Surah Al Jasia Ayat 6 (45:6)
The Crouching · Juz 25 · Makki
تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّۚ-فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ یُؤْمِنُوْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں پھر لوگ اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khan: یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں پھر اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کونسی بات پر ایمان لائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{تلك ایت الله: یہ اللہ کی آیتیں ہیں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ تعالی نے لوگوں کے سامنے اپنی قدرت کے یہ دلائل بیان فرمائے ہیں اور یہ دلائل جھوٹ اور باطل پر مشتمل نہیں بلکہ ہم اپ کو حق کے ساتھ ان کی خبر دیتے ہیں تو پھر اللہ تعالی اور اس کے بیان کئے ہو ئے دلائل کو جھٹلاکر مشرکین کونسی بات پر ایمان لائیں گے ۔ یاد رہے کہ یہ ایت مبارکہ حدیث پاک کا انکار کرنے والوں کی دلیل ہر گز نہیں بن سکتی کیونکہ یہاں ’’حدیث‘‘ سے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمان مراد نہیں بلکہ کفار کی اپنی باتیں مراد ہیں اگر یہاں ’’حدیث‘‘ سے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمان مراد لیا جائے تو یہ ایت ان تمام ایات کے خلاف ہو گی جن میں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیاگیا ہے نیز یہ ویسے بھی جہالت ہوگی کہ حدیث کا لفظ یہاں اپنے لغوی معنی کے اعتبار سے بیان ہوا تو اسے فن حدیث کی اصطلاح پر کیسے منطبق کیا جاسکتاہے۔