Surah Al Jasia Ayat 7 (45:7)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَیْلٌ لِّكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہر بڑے بہتان باندھنے والے، گناہگار کے لئے خرابی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanخرابی ہے ہر بڑے بہتان ہائے گنہگار کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{ویل: خرابی ہے۔} اس سے پہلی ایت میں بیان فرمایاگیا کہ کافر اللہ تعالی اور اس کی ایتوں کو چھوڑ کر کو ن سی بات پر ایمان لائیں گے اور جب وہ ایمان نہ لائے تو اس ایت سے ان کے لئے بہت بڑی وعید بیان کی جا رہی ہےچنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر بڑے بہتان باندھنے والے گناہگار کے لئے خرابی ہے اور یہ وہ شخص ہے جس کے سامنے قران کی ایتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ انہیں سن کر ایمان لانے سے تکبر کرتے ہوئے اپنے کفر پراصرار کرتا ہے اور وہ ایسا بن جاتا ہے گویااس نے ان ایتوں کو سنا ہی نہیں تو اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ایسے شخص کو قیامت کے دن جہنم کے درد ناک عذاب کی خوشخبری سنادو۔ مفسرین نے اس ایت مبارکہ کا شان نزول یہ بھی بیان کیاہے کہ نضر بن حارث عجمی لوگوں (جیسے رستم اور اسفندیار) کے قصے کہانیاں سنا کر لوگوں کو قرآن پاک سننے سے روکتا تھا اس کے بارے میں یہ ایت نازل ہوئی ۔ یاد رہے کہ اس ایت کا نزول اگرچہ نضر بن حارث کے لئے ہے لیکن اس وعید میں ہر وہ شخص داخل ہے جو دین کو نقصان پہنچائے اور ایمان لانے اور قرآن سننے سے تکبر کرے۔( تفسیرطبری الجاثیۃ تحت الایۃ: ۷-۸ ۱۱ / ۲۵۴ مدارک الجاثیۃ تحت الایۃ: ۷-۸ ص۱۱۱۷ ملتقطا)