Surah Al Jasia Ayat 36 (45:36)
The Crouching · Juz 25 · Makki
فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اللہ ہی کے لئے سب خوبیاں ہیں جو آسمانوں کا رب اور زمین کا رب ، سارے جہان کارب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اللہ ہی کے لیے سب خوبیاں ہیں آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور سارے جہاں کا رب۔
Tafseer (Urdu)
{فلله الحمد: تو اللہ ہی کے لئے سب خوبیاں ہیں ۔} اس کا معنی یہ ہے کہ تم اس اللہ عزوجل کی حمد بیان کرو جو تمہارا رب ہےاسمانوں اور زمینوں میں موجود تمام چیزوں کا اور سارے جہاں کا رب ہے کیونکہ جس کی ربوبیت ایسی عام ہو تو اس کی حمد و ثنا کرنا ہر اس چیز پر لازم ہے جس کا وہ رب ہے۔( مدارک الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۶ ص۱۱۲۲) {و له الكبریآء: اسی کے لئے بڑائی ہے۔} یعنی اللہ تعالی کی بڑائی بیان کرو کیونکہ اسمانوں اور زمین میں ا س کی عظمت قدرتسلطنت اور بڑائی کے اثار ظاہر ہیں اور وہی عزت والاحکمت والا ہے۔( مدارک الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۷ ص۱۱۲۲ روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۷ ۸ / ۴۵۹ ملتقطا)