Surah Al Jasia Ayat 35 (45:35)
The Crouching · Juz 25 · Makki
ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّ غَرَّتْكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۚ-فَالْیَوْمَ لَا یُخْرَجُوْنَ مِنْهَا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اس لیے ہے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا ٹھٹھا مذاق بنایا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں فریب دیا تو آج نہ وہ آگ سے نکالے جائیں اور نہ ان سے اللہ کو راضی کرنے کا مطالبہ ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا ٹھٹا بنایا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں فریب دیا تو آج نہ وہ آگ سے نکالے جائیں اور نہ اُن سے کوئی منانا چاہے۔
Tafseer (Urdu)
{ذلكم بانكم اتخذتم ایت الله هزوا: یہ اس لیے ہے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا ٹھٹھا مذاق بنایا۔} یعنی تمہیں یہ سزااس لیے دی گئی ہے کہ تم نے دنیا میں اللہ تعالی کی آیتوں کا ٹھٹھا مذاق بنایا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں فریب دیا کہ تم اس کے عاشق ہوگئے اور تم نے مرنے کے بعد اٹھنے اور حساب ہونے کا انکار کردیاتو آج نہ وہ آگ سے نکالے جائیں گے اور نہ ہی اب ان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ توبہ کرکے اور ایمان و طاعت اختیار کرکے اپنے رب عزوجل کو راضی کریں کیونکہ اس دن کوئی عذر اور توبہ قبول نہیں ۔(خازن الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۵ ۴ / ۱۲۱ مدارک الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۵ ص۱۱۲۲ ملتقطا)