Surah Al Jasia Ayat 34 (45:34)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰىكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور فرمایا جائے گا: آج ہم تمہیں چھوڑدیں گے جیسے تم نے اپنے اس دن کے ملنے کو بھلایا ہوا تھا اور تمہارا ٹھکانہ آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور فرمایا جائے گا آج ہم تمہیں چھوڑدیں گے جیسے تم اپنے اس دن کے ملنے کو بھولے ہوئے تھے اور تمہارا ٹھکانا آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و قیل: اور فرمایا جائے گا۔} ارشاد فرمایا کہ ان کافروں سے قیامت کے دن فرمایا جائے گا :اج ہم تمہیں جہنم کے عذاب میں اسی طرح چھوڑ دیں گے جس طرح تم نے دنیا میں ایمان قبول کرنے اور ا س دن کی ملاقات کے لئے عمل کرنے کو چھوڑا ہوا تھا تمہارا ٹھکانہ جہنم کی آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں جو تمہیں اس عذاب سے بچاسکے۔( خازن الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۴ ۴ / ۱۲۱ جلالین الجاثیۃ تحت الایۃ: ۳۴ ص۴۱۵ ملتقطا)