Surah Al Jasia Ayat 9 (45:9)
The Crouching · Juz 25 · Makki
وَ اِذَا عَلِمَ مِنْ اٰیٰتِنَا شَیْــٴَـاﰳ اتَّخَذَهَا هُزُوًاؕ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌﭤ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب اسے ہماری آیتوں میں سے کسی کاعلم ہوتا ہے تواسے ہنسی بنالیتا ہے، ان کیلئے ذلیل کردینے والا عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ہماری آیتوں میں سے کسی پر اطلاع پائے اس کی ہنسی بناتا ہے اُن کے لیے خواری کا عذاب۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا علم من ایتنا شیــٴـا: اور جب اسے ہماری آیتوں میں سے کسی کاعلم ہوتا ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس بڑے بہتان باندھنے والے گنہگار کا حال یہ ہے کہ جب ا س تک ہماری کوئی ایت پہنچے اور اسے پتا چل جائے کہ یہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر نازل ہونے والی ایت ہے تو وہ اس کا مذاق اڑانے لگتا ہے اور صرف اس ایت کا مذاق اڑانے تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ پورے قران کا مذاق اڑانے لگتا ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے ذلیل و رسواکردینے والا عذاب ہے اور اس کا انجام موت کے بعد بالاخر جہنم ہے اور ان کا کمایا ہوا وہ مال انہیں کچھ کام نہ دے گا جس پر وہ بہت نازاں ہیں اور اللہ تعالی کو چھوڑ کر جن بتوں کی پوجا کرتے ہیں وہ بھی انہیں کچھ کام نہ دیں گے اور ان کے لیے ایسا بڑا عذاب ہے جس کی حقیقت انہیں معلوم نہیں ۔( جمل الجاثیۃ تحت الایۃ: ۹-۱۰ ۷ / ۱۳۹ روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۹-۱۰ ۸ / ۴۳۸-۴۳۹ ملتقطا) {هذا هدى: یہ عظیم ہدایت ہے۔} یعنی یہ قران ہدایت میں کمال کو پہنچا ہوا ہے تو گویا کہ یہ عظیم ہدایت ہے اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کی ایتوں کو نہ مانا تو ان کے لیے سخت تر عذاب میں سے دردناک عذاب ہے۔( روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۱۱ ۸ / ۴۳۹)