Surah Al Ahqaf Ayat 16 (46:16)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِؕ-وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہی وہ لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی خطاؤں سے درگزر فرمائیں گے، یہ لوگ جنت والوں میں سے ہوں گے۔یہ سچا وعدہ ہے جو اِن سے کیا جاتا تھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ہیں وہ جن کی نیکیاں ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی تقصیروں سے درگزر فرمائیں گے جنت والوں میں سچا وعدہ جو اُنہیں دیا جاتا تھا۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك الذین نتقبل عنهم احسن ما عملوا: یہی وہ لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال ہم قبول فرمائیں گے۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے پہلی ایت میں بیان کئے گئے وصف کے حامل وہ لوگ ہیں جن کے دنیا میں کئے ہوئے اچھے اعمال قبول فرما کرہم ان پر ثواب دیں گے اور ان کی خطاوں سے درگزر فرماکر ان سے کوئی مواخذہ نہیں فرمائیں گے یہ لوگ جنت والوں میں سے ہیں یہ سچا وعدہ ہے جو دنیا میں ان سے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی زبان مبارک سے کیا جاتا تھا۔(جلالین مع صاوی الاحقاف تحت الایۃ: ۱۶ ۵ / ۱۹۳۷ تفسیرکبیر الاحقاف تحت الایۃ: ۱۶ ۱۰ / ۲۰-۲۱ خازن الاحقاف تحت الایۃ: ۱۶ ۴ / ۱۲۶ ملتقطا)