Surah Muhammad Ayat 14 (47:14)
Muhammad · Juz 26 · Madani
اَفَمَنْ كَانَ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ كَمَنْ زُیِّنَ لَهٗ سُوْٓءُ عَمَلِهٖ وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو جو شخص اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوکیا وہ اُس جیسا ہوگا جس کے برے عمل اس کیلئے خوبصورت بنادئیے گئے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چلے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہو اس جیسا ہوگا جس کے بُرے عمل اُسے بھلے دکھائے گئے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چلے۔
Tafseer (Urdu)
{افمن كان على بینة من ربه: تو کیاجو شخص اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہو۔} یہاں سے دوبارہ مومنوں اور کافروں کے احوال بیان کر کے ان میں فرق واضح کیا جا رہا ہےچنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنے رب عزوجل کی طرف سے روشن دلیل پر ہونے والے شخص سے مراد مومن ہے کیونکہ وہ اپنی مثل بنا کر دکھانے سے عاجز کر دینے والے قران مجید اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے معجزات کی مضبوط دلیل پر کامل یقین اور سچا جزم رکھتا ہے تو جو شخص اپنے رب عزوجل کی طرف سے روشن دلیل پر ہوکیاوہ اس کافر مشرک جیسا ہوگا جس کے برے عمل اس کیلئے خوبصورت بنادئیے گئے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چلنے لگا اور اس نے کفرو بت پرستی اختیار کی ہرگز وہ مومن اور یہ کافر ایک سے نہیں ہوسکتے اور ان دونوں میں کچھ بھی نسبت نہیں ہے۔( مدارک محمد تحت الایۃ: ۱۴ ص۱۱۳۵ جلالین القتال تحت الایۃ: ۱۴ ص۴۲۰ ملتقطا)