Surah Muhammad Ayat 23 (47:23)
Muhammad · Juz 26 · Madani
اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی تو اللہ نے انہیں بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں اندھی کردیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور اُنہیں حق سے بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك الذین: یہ وہ لوگ ہیں ۔} یعنی یہ فساد پھیلانے والے وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالی نے لعنت کی اور انہیں اپنی رحمت سے دور کر دیا تو اس کااثر یہ ہوا کہ اللہ تعالی نے انہیں وعظ و نصیحت سننے سے بہرا کردیا اور حق کی راہ دیکھنے سے ان کی آنکھیں اندھی کردیں اس لئے اب وہ حق راستے کی طرف ہدایت حاصل نہیں کر سکتے۔( روح البیان محمد تحت الایۃ: ۲۳ ۸ / ۵۱۷ صاوی محمد تحت الایۃ: ۲۳-۲۴ ۵ / ۱۹۵۹-۱۹۶۰ ملتقطا) {افلا یتدبرون القران: تو کیا وہ قرآن میں غور وفکر نہیں کرتے} یعنی جن کے دلوں میں نفاق کے قفل لگے ہیں وہ نہ تو قران کریم میں غوروفکر کر سکتے ہیں اورنہ ہی وہ ہدایت حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے دلوں پرتالے لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے حق کی بات ان میں پہنچ ہی نہیں پاتی۔ تدبر قران پاک میں گہرے غور و خوض کو کہتے ہیں جو تعصبات اور جانبداری سے پاک اورعقل و نقل کے حقیقی تقاضو ں کے مطابق ہو۔