Surah Al Fath Ayat 21 (48:21)
The Victory · Juz 26 · Madani
وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَاؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور دوسری غنیمتوں کا (بھی وعدہ فرمایا ہے) جن پر تمہیں قدرت نہیں، انہیں اللہ نے گھیر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ایک اور جو تمہارے بل کی نہ تھی وہ اللہ کے قبضہ میں ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اخرى لم تقدروا علیها: اور دوسری غنیمتوں کا جن پر تمہیں قدرت نہیں ۔} یعنی اللہ تعالی نے ایک اور علاقے کی فتح اور ا س سے حاصل ہونے والے اموال غنیمت کا تم سے وعدہ فرمایاہے جسے فتح کرنے پر تمہیں قدرت نہ تھی اللہ تعالی نے تمہارے لئے انہیں گھیر رکھا ہے تاکہ تم ان پر فتح و غنیمت حاصل کرو۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں: اس علاقے سے فارس اور روم مراد ہے اہل عرب ان سے جنگ کرنے پر قادر نہ تھے یہاں تک کہ اللہ تعالی نے انہیں دین اسلام سے مشرف فرمایا اور اس کی برکت سے عرب والوں کو اہل فارس اور روم سے جنگ کرنے کی قدرت عطا فرما دی ۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں :اس سے خیبر مراد ہے جس کا اللہ تعالی نے پہلے سے وعدہ فرمایا تھا اور مسلمانوں کو کامیابی کی امید نہ تھی اللہ تعالی نے انہیں فتح دی۔ ایک قول یہ ہے کہ اس سے فتح مکہ مراد ہے اور ایک قول یہ ہے کہ اس سے ہر وہ فتح مراد ہے جو اللہ تعالی نے مسلمانوں کو عطا فرمائی۔(خازن الفتح تحت الایۃ: ۲۱ ۴ / ۱۵۴)