Surah Al Fath Ayat 22 (48:22)
The Victory · Juz 26 · Madani
وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر کافر تم سے لڑیں گے تو ضرور تمہارے مقابلہ سے پیٹھ پھیردیں گے پھر وہ کوئی حمایتی اور مددگار نہ پائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر کافر تم سے لڑیں تو ضرور تمہارے مقابلہ سے پیٹھ پھیردیں گے پھرنہ کوئی حمایتی پائیں گے نہ مددگار۔
Tafseer (Urdu)
{و لو قتلكم الذین كفروا: اور اگر کافر تم سے لڑیں گے۔} یعنی اہل مکہ اگر صلح کرنے کی بجائے جنگ کرتے یا اہل خیبرکے حلیف قبیلہ اسد اورقبیلہ غطفان کے لوگ تم سے جنگ کرنے کی ہمت کریں تویہ لوگ تمہارے مقابلے میں ضرور پیٹھ پھیرکربھاگ جا ئیں گے تم ہی ان پر غالب او گے اور انہیں شکست ہو گیپھر وہ اپناکوئی حمایتی اور مددگارنہ پائیں گے۔( خازن الفتح تحت الایۃ: ۲۲ ۴ / ۱۵۴ مدارک الفتح تحت الایۃ: ۲۲ ص۱۱۴۵ ملتقطا)بعض علماء فرماتے ہیں کہ اگر اب بھی مسلمان صحیح مسلمان ہو کر یعنی صحیح طریقے سے اسلامی احکام پر عمل کر کے اللہ تعالی کی رضا کے لئے جنگ کریں تو بدر و حنین کے نظارے نظر اسکتے ہیں ۔