Surah Al Fath Ayat 23 (48:23)
The Victory · Juz 26 · Madani
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ ۚۖ-وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ کا دستور ہے جو پہلے لوگوں میں گزرچکا ہے اور تم ہرگزاللہ کے دستورمیں تبدیلی نہ پاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کا دستور ہے کہ پہلے سے چلا آتا ہے اور ہرگز تم اللہ کا دستور بدلتا نہ پاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{سنة الله التی قد خلت من قبل: اللہ کا دستور ہے جو پہلے لوگوں میں گزرچکا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی کا دستور ہے کہ وہ ایمان والوں کی مددفرماتا اورکافروں پرقہرفرماتاہے جیسا کہ گزشتہ امتوں کے حالات سے ظاہر ہے اور تم ہرگز اللہ تعالی کے اس دستورمیں تبدیلی نہ پاؤ گےیعنی یہ کبھی نہ ہو گا کہ اللہ تعالی کفار کے مقابلے میں ایمان والوں کی مدد بلاوجہ نہ فرمائے اگر کبھی مسلمان شکست کھا جائیں تو یا ان کی اپنی غلطی ہو گی یا اس میں اللہ تعالی کی خا ص حکمت ہو گی اور یہ شکست بھی عارضی ہو گی۔اس سے معلوم ہوا کہ بہت دفعہ مسلمانوں کا مغلوب ہو جانا اس ایت کے خلاف نہیں ہے اور کافروں کے غلبے کو بنیاد بنا کر اس ایت پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔