Surah Al Fath Ayat 4 (48:4)
The Victory · Juz 26 · Madani
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْؕ-وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان اتارا تاکہ ان کے یقین پر یقین میں اضافہ ہو اورآسمانوں اور زمین کے تمام لشکراللہ ہی کی ملک ہیں اور اللہ علم والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان اُتارا تاکہ اُنہیں یقین پر یقین بڑھے اور اللہ ہی کی مِلک ہیں تمام لشکر آسمانوں اور زمین کے اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{هو الذی انزل السكینة فی قلوب المؤمنین: وہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان اتارا۔} اس سے پہلی ایت میں مدد فرمانے کا ذکر ہوا اور اس ایت میں مدد کی صورت بیان کی جارہی ہیں چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہی صلح اور امن کے ذریعے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان اتارا تاکہ ان کے یقین میں مزید اضافہ ہو جائے اور عقیدہ راسخ ہونے کے باوجود نفس کو اطمینان حاصل ہو اور یہ وہ چیز ہے جس کے ذریعے جنگ وغیرہ کے دوران ثابت قدمی نصیب ہوتی ہے اور یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر جیسے فرشتے اور ساری مخلوقات اللہ تعالی ہی کی ملک ہیں اور وہ اس پر قادر ہے کہ جس سے چاہے اپنے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مدد فرمائے لیکن اس نے کسی اور کو مدد کرنے پر مقرر نہیں فرمایا بلکہ اے ایمان والو! تمہارے دلوں میں اطمینان اتارا تاکہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مدد کرنا اور ان کے دشمنوں کو ہلاک کرنا تمہارے ہاتھوں سے ہو اور اس کی وجہ سے تمہیں ثواب اور دشمنوں کو عذاب ملے اور اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ اسمانوں اور زمینوں کے تمام لشکروں کا علم رکھنے والا اور ان کا انتظام فرمانے میں حکمت والا ہے۔( خازن الفتح تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۱۴۵-۱۴۶ مدارک الفتح تحت الایۃ: ۴ ص۱۱۴۱ ملتقطا)