Surah Al Fath Ayat 5 (48:5)
The Victory · Juz 26 · Madani
لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ یُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْؕ-وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًا 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتاکہ وہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ان باغوں میں داخل فرمادے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ،ہمیشہ ان میں رہیں گے اورتاکہ اللہ ان کی برائیاں ان سے مٹادے، اور یہ اللہ کے یہاں بڑی کامیابی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتاکہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ اُن میں رہیں اور ان کی بُرائیاں اُن سے اُتار دے اور یہ اللہ کے یہاں بڑی کامیابی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{لیدخل المؤمنین و المؤمنت جنت: تاکہ وہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں داخل فرمادے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے فتح و نصرت کا وعدہ فرمایا اور ایمان والوں کے دلوں کو تسکین دیاس کی ایک حکمت یہ ہے کہ ایمان والے اللہ تعالی کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کریں جس پر اللہ تعالی انہیں ثواب عطا فرمائے اورایمان والے مردوں اور عورتوں کو ان باغوں میں داخل فرمادے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ۔دوسری حکمت یہ ہے کہ جنت میں داخل ہونے سے پہلے اللہ تعالی ایمان والوں کے ان گناہوں کو مٹادے جو ان سے سرزد ہوئے تاکہ وہ گناہوں سے پاک اور صاف ہو کر جنت میں داخل ہوں اور یہ جنت میں داخل کیا جانا اور برائیوں کا مٹا دیا جانا اللہ تعالی کے یہاں بڑی کامیابی ہے۔تیسری حکمت یہ ہے کہ اللہ تعالی مدینہ منورہ کے منافق مردوں اورمنافقہ عورتوں کو اور مکہ مکرمہ کے مشرک مردوں اور مشرکہ عورتوں کو ان کے باطنی اور ظاہری کفر کی وجہ سے عذاب دے جو اللہ تعالی پر براگمان کرتے ہیں کہ وہ اپنے رسول دو عالم کے سردار محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ان پر ایمان لانے والوں کی مدد نہ فرمائے گا ۔ان کے برے گمان کا وبال عذاب اور ہلاکت کی صورت میں انہیں پر ہے اور اللہ تعالی نے ان پر غضب فرمایا اور ان پر لعنت کی اور اخرت میں ان کے لیے جہنم تیار فرمائی اور جہنم کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔( خازن الفتح تحت الایۃ : ۵ - ۶ ۴ / ۱۴۶ مدارک الفتح تحت الایۃ: ۵-۶ ص۱۱۴۱ روح البیان الفتح تحت الایۃ: ۵-۶ ۹ / ۱۴-۱۶ ملتقطا)