Surah Al Hujurat Ayat 15 (49:15)
The Rooms · Juz 26 · Madani
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوْا وَ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوْنَ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے شک نہ کیا اور اپنی جان اور مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہی سچے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک نہ کیا اور اپنی جان اور مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہی سچے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{انما المؤمنون الذین امنوا بالله و رسوله: ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے۔} ایمان کا دعوی کرنے والے دیہاتیوں سے فرمایا گیا : اگر تم ایمان لانا چاہتے ہو تو یاد رکھو کہ ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لائے پھر انہوں نے اپنے دین و ایمان میں شک نہ کیا اور اپنی جان اور مال سے اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کیا اوریہی لوگ ایمان کے دعوے میں سچے ہیں ۔(تفسیرکبیر الحجرات تحت الایۃ: ۱۵ ۱۰ / ۱۱۷ خازن الحجرات تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۱۷۴ ملتقطا)