Surah Al Hujurat Ayat 16 (49:16)
The Rooms · Juz 26 · Madani
قُلْ اَتُعَلِّمُوْنَ اللّٰهَ بِدِیْنِكُمْؕ-وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: کیا تم اللہ کو اپنا دین بتاتے ہوحالانکہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کیا تم اللہ کو اپنا دین بتاتے ہو اور اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
}قل اتعلمون الله بدینكم: تم فرماؤ: کیا تم اللہ کو اپنا دین بتاتے ہو۔{ شان نزول: جب ا س سے پہلے کی دونوں آیتیں نازل ہوئیں تو دیہاتیوں نے قسمیں کھا کر کہا کہ ہم مخلص مومن ہیں اس پر یہ آیت نازل ہوئی اورسرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو خطاب فرمایا گیا:اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرما دیں : کیا تم اللہ تعالی کو اپنے دین کی خبر دے رہے ہوحالانکہ جو کچھ اسمانوں اور زمینوں میں موجود ہے اسے اللہ تعالی جانتا ہے اور اس سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے اور اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ سب کچھ جانتا ہےمومن کا ایمان بھی اسے معلوم ہے اور منافق کا نفاق بھی اس کے علم میں ہےتمہارے بتانے اور خبر دینے کی حاجت نہیں ۔( خازن الحجرات تحت الایۃ: ۱۶ ۴ / ۱۷۴ مدارک الحجرات تحت الایۃ: ۱۶ ص۱۱۵۸ ملتقطا)