Surah Al Hujurat Ayat 17 (49:17)
The Rooms · Juz 26 · Madani
یَمُنُّوْنَ عَلَیْكَ اَنْ اَسْلَمُوْاؕ-قُلْ لَّا تَمُنُّوْا عَلَیَّ اِسْلَامَكُمْۚ-بَلِ اللّٰهُ یَمُنُّ عَلَیْكُمْ اَنْ هَدٰىكُمْ لِلْاِیْمَانِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے محبوب! وہ تم پر احسان جتاتے ہیں کہ وہ مسلمان ہوگئے۔ تم فرماؤ: اپنے اسلام کا احسان مجھ پر نہ رکھو بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں اسلام کی ہدایت دی اگر تم سچے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے محبوب وہ تم پر احسان جتاتے ہیں کہ مسلمان ہوگئے تم فرماؤ اپنے اسلام کا احسان مجھ پر نہ رکھو بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ اُس نے تمہیں اسلام کی ہدایت کی اگر تم سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{یمنون علیك ان اسلموا: اے محبوب! وہ تم پر احسان جتاتے ہیں کہ وہ مسلمان ہوگئے۔} ارشاد فرمایاکہ اے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم! یہ لوگ اپ پراحسان جتاتے ہیں کہ ہم مسلمان ہوگئے ہیں تواپ ان کی یہ غلط فہمی دورکردیں اورانہیں بتادیں کہ تم نے اسلام لاکرمجھ پرکوئی احسان نہیں کیابلکہ اللہ عزوجل نے تم پراحسان کیاکہ تم کو ایمان کی دولت دیدی ورنہ کافرمرتے توجہنم میں جاتے اورہمیشہ کے لیے عذاب کے حقدارٹھہرتے ۔ مخلوق میں سے کسی کا حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر احسان نہیں : اس سے معلوم ہوا کہ کسی مخلوق کا حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر احسان نہیں بلکہ سب پر حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا احسان ہے کہ ہمیں جو نعمتیں ملیں وہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے طفیل ہی ملیں اگر تمام جہان کافر ہو جائے تو حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا کچھ نہیں بگڑتا اور اگر تمام دنیا مومن و متقی ہو جائے تو حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر کچھ احسان نہیں اگر ہم سورج سے نورلے لیں توہمارااحسان سورج پر نہیں بلکہ اس کا ہم پر احسان ہے ۔