Surah Al Hujurat Ayat 18 (49:18)
The Rooms · Juz 26 · Madani
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ آسمانوں اور زمین کے سب غیب جانتا ہے اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اللہ جانتا ہے آسمانوں اور زمین کے سب غیب اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله یعلم غیب السموت و الارض: بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کے سب غیب جانتا ہے۔} یعنی جو علیم و خبیر تمام اسمانو ں کے غیوب جانتا ہے اس پر تمہارے دل کے حالات کیسے چھپ سکتے ہیں اس کی بارگاہ میں اپنا ایمان ظاہر کر نا عبث ہے۔یاد رہے کہ ہم گنہگار وں کا یہ عرض کرنا کہ اے اللہ! عزوجل ہم گنہگار ہیں یا اے مولی !ہم تیرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لائے یہ اللہ تعالی پر ظاہر کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس سے بھیک مانگنے کے لئے ہے لہذا یہ ایت ان ایتوں کے خلاف نہیں جن میں اس کے اظہار کا ذکرہے ۔