Surah Al Maidah Ayat 104 (5:104)
The Table Spread · Juz 7 · Madani
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَاؕ-اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ شَیْــٴًـا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ 104
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان سے کہا جائے کہ جو اللہ نے نازل فرمایا ہے اس کی طرف اور رسول کی طرف آؤتو کہتے ہیں کہ ہمیں وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ کیا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانتے ہوں اور نہ انہیں ہدایت ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ان سے کہا جائے آؤ اس طرف جو اللہ نے اُتارا اور رسول کی طرف کہیں ہمیں وہ بہت ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا کیا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانیں نہ راہ پر ہوں۔
Tafseer (Urdu)
{ و اذا قیل لهم:اور جب انہیں کہا جائے۔} مشرکوں سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی پیروی کرو تو وہ کہتے کہ ہمارے لئے ہمارے باپ دادا کا دین کافی ہے۔ اس پر فرمایا کہ باپ دادا کی اتباع تب درست ہوتی جب وہ علم رکھتے اور سیدھی راہ پر ہوتے۔ اباو اجداد کی ناجائز رسمیں پوری کرنے کی مذمت: اللہ تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی پیروی کی دعوت ملنے پرکفار نے جو جواب دیا اس سے معلوم ہوا کہ شریعت کے مقابلے میں جاہل باپ دادوں کی رسم اختیار کرنا کفار کا طریقہ ہے۔اس سے ان لوگوں کو نصیحت حاصل کرنی چاہئے جو خوشی کی تقریبات میں اور غمی کے مواقع پر ناجائز و حرام رسمیں کرتے ہیں اور ان رسموں میں شامل نہ ہونے والے کو برا بھلا کہتے ہیں اور ان رسموں سے منع کرنے والے سے کہتے ہیں کہ ہمارے خاندان میں یہ رسمیں عرصہ دراز سے چلی ا رہی ہیں ہم انہیں نہیں چھوڑ سکتے۔ اللہ تعالی ایسے مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے۔ امین نیک لوگوں کی پیروی ضروری ہے: ایت کے اخری حصے سے معلوم ہواکہ اللہ تعالی کے نیک بندوں کی اتباع اور ان کی پیروی کرنی ضروری ہے۔ ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ یایها الذین امنوا اتقوا الله و كونوا مع الصدقین‘‘(توبہ:۱۱۹) ترجمہ کنزالعرفان:اے ایمان والواللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہوجاو۔ حضرت سفیان بن عیینہ رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا ارشا د ہے:ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرو جن کی صورت دیکھ کر تمہیں خدا یاد ائے جن کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کرے اور جن کا عمل تمہیں اخرت کا شوق دلائے۔( جامع بیان العلم وفضلہ باب جامع فی اداب العالم والمتعلم ص۱۷۲)