Surah Al Maidah Ayat 109 (5:109)
The Table Spread · Juz 7 · Madani
یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اُجِبْتُمْؕ-قَالُوْا لَا عِلْمَ لَنَاؕ-اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ 109
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن اللہ رسولوں کو جمع فرمائے گا پھر فرمائے گا :تمہیں کیا جواب دیا گیا؟ وہ عرض کریں گے ، ہمیں کچھ علم نہیں ۔ بیشک تو ہی سب غیبوں کا جاننے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن اللہ جمع فرمائے گا رسولوں کو پھر فرمائے گا تمہیں کیا جواب ملا عرض کریں گے ہمیں کچھ علم نہیں بیشک تو ہی ہے سب غیبوں کا خوب جاننے والا۔
Tafseer (Urdu)
{ یوم یجمع الله الرسل:جس دن اللہ رسولوں کو جمع فرمائے گا۔} یہاں سے قیامت کے دن کے کچھ معاملات کو بیان فرمایا جارہا ہے اس ایت کاخلاصہ کلام یہ ہے کہ قیامت کے دن تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام سے سوال کیا جائے گا کہ جب تم نے اپنی امتوں کو ایمان کی دعوت دی تھی تو انہوں نے تمہیں کیا جواب دیا تھا انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام جواب دیں گے: ہمیں کچھ علم نہیں۔ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کا یہ جواب ان کے کمال ادب کی شان ظاہر کرتا ہے کہ وہ علم الہی کے حضور اپنے علم کو بالکل نظر میں نہ لائیں گے اور قابل ذکر قرار نہ دیں گے اور معاملہ اللہ تعالی کے علم و عدل کے سپرد فرمادیں گے ورنہ حقیقت میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام یقینا جانتے ہوں گے کیونکہ تمام انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اپنی امتوں کی گواہی دیں گے۔