Surah Al Maidah Ayat 111 (5:111)
The Table Spread · Juz 7 · Madani
وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ اَنْ اٰمِنُوْا بِیْ وَ بِرَسُوْلِیْۚ-قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ اشْهَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْنَ 111
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب میں نے حواریوں کے دل میں یہ بات ڈالی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تو انہوں نے کہا :ہم ایمان لائے اور (اے عیسیٰ!) آپ گواہ ہوجائیں کہ ہم مسلمان ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب میں نے حواریوں کے دل میں ڈالا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ بولے ہم ایمان لائے اور گواہ رہ کہ ہم مسلمان ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ و اذ اوحیت الى الحوارین:اور جب میں نے حواریوں کے دل میں یہ بات ڈالی۔} حواری حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے مخصوص اور مخلص حضرات کو کہا جاتا ہے۔ ان کے متعلق فرمایا کہ اللہ عزوجل نے ان کے دلوں میں اللہ عزوجل اور حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کی بات ڈال دی۔ ’’وحی‘‘ کا ایک معنی: یاد رہے کہ اس ایت میں لفظ ’’وحی‘‘ کی نسبت غیر انبیاء کی طرف ہے اورجب وحی کی نسبت غیر نبی کی طرف ہو تو اس سے مراد دل میں بات ڈالنا ہوتا ہے جیسے سورہ قصص کی ایت نمبر 7میں ہے ’’ واوحینا الی ام موسی ‘‘ ترجمہ کنزالعرفان:اور ہم نے موسی کی ماں کے دل میں بات ڈال دی۔ نیز سورہ نحل کی ایت نمبر68میں ہے ’’ و اوحی ربك الی النحل ‘‘ ترجمہ کنزالعرفان:اور تیرے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی۔