Surah Al Maidah Ayat 112 (5:112)
The Table Spread · Juz 7 · Madani
اِذْ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ هَلْ یَسْتَطِیْعُ رَبُّكَ اَنْ یُّنَزِّلَ عَلَیْنَا مَآىٕدَةً مِّنَ السَّمَآءِؕ-قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 112
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیاد کروجب حواریوں نے کہا: اے عیسیٰ بن مریم! کیا آپ کا رب ایسا کرے گا کہ ہم پر آسمان سے ایک دستر خوان اُتار دے ؟ فرمایا :اللہ سے ڈرو، اگر ایمان رکھتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ بن مریم کیا آپ کا رب ایسا کرے گا کہ ہم پر آسمان سے ایک خوان اُتارے کہا اللہ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ اذ قال الحواریون : جب حواریوں نے کہا۔} حواریوں نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کی کہ کیا اپ علیہ الصلوۃ والسلام کا رب عزوجل ہم پر اسمان سے نعمتوں سے بھرپور دسترخوان اتارے گا۔ ان کی مراد یہ تھی کہ کیا اللہ تعالی اس بارے میں آپ کی دعا قبول فرمائے گا یہ مراد نہیں تھی کہ کیا اپ کا رب عزوجل ایسا کرسکتا ہے یا نہیں کیونکہ وہ حضرات اللہ تعالی کی قدرت پر ایمان رکھتے تھے۔ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اگر ایمان رکھتے ہو تو اللہ عزوجل سے ڈرو اور تقوی اختیار کرو تاکہ یہ مراد حاصل ہو جائے۔ بعض مفسرین نے کہا: اس کے معنی یہ ہیں کہ تمام امتوں سے نرالا سوال کرنے میں اللہ عزوجل سے ڈرو یا یہ معنی ہیں کہ جب اللہ عزوجل کی کمال قدرت پر ایمان رکھتے ہو تو ایسے سوال نہ کرو جن سے تردد کا شبہ گزر سکتا ہو۔( تفسیر قرطبی المائدۃ تحت الایۃ: ۱۱۲ ۳ / ۲۲۶ الجزء السادس خازن المائدۃ تحت الایۃ: ۱۱۲ ۱ / ۵۳۹ ملتقطا)