Surah Al Maidah Ayat 113 (5:113)
The Table Spread · Juz 7 · Madani
قَالُوْا نُرِیْدُ اَنْ نَّاْكُلَ مِنْهَا وَ تَطْمَىٕنَّ قُلُوْبُنَا وَ نَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَ نَكُوْنَ عَلَیْهَا مِنَ الشّٰهِدِیْنَٛ 113
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (حواریوں نے) کہا: ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوجائیں اور ہم آنکھوں سے دیکھ لیں کہ آپ نے ہم سے سچ فرمایا ہے اور ہم اس پر گواہ ہوجائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل ٹھہریں اور ہم آنکھوں دیکھ لیں کہ آپ نے ہم سے سچ فرمایا اور ہم اس پر گواہ ہوجائیں۔
Tafseer (Urdu)
{ قالوا:انہوں نے کہا۔}حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے جب انہیں خدا خوفی کا حکم دیا تو انہوں نے عرض کیا کہ ’’ ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ حصول برکت کے لئے اس اسمانی دسترخوان سے کچھ کھائیں اور ہمارا یقین قوی ہو جائے اور جیسے ہم نے قدرت الہی کو دلیل سے جانا ہے اسی طرح مشاہدے سے بھی اس کو پختہ کرلیں یعنی علم الیقین سے ترقی کر کے عین الیقین حاصل کریں۔ حواریوں کے جواب نے واضح کردیا کہ انہوں نے قدرت الہی میں شک و شبہ کی وجہ سے سابقہ مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ اس کا مقصد کچھ اور تھا۔ حواریوں کی اس درخواست پر حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں تیس روزے رکھنے کا حکم دیا اور فرمایا جب تم ان روزوں سے فارغ ہوجاو گے تو اللہ تعالی سے جو دعا کرو گے قبول ہوگی۔ انہوں نے روزے رکھ کر دسترخوان اترنے کی دعا کی۔ اس وقت حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے غسل فرمایا موٹا لباس پہنا دو رکعت نماز ادا کی اور سر مبارک جھکایا اور رو کر یہ دعا کی جس کا اگلی آیت میں ذکر ہے۔(خازن المائدۃ تحت الایۃ: ۱۱۲ ۱ / ۵۳۹)