Surah Al Maidah Ayat 47 (5:47)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
وَ لْیَحْكُمْ اَهْلُ الْاِنْجِیْلِ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فِیْهِؕ-وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انجیل والوں کو بھی اسی کے مطابق حکم کرنا چاہیے جو اللہ نے اس میں نازل فرمایا ہے اور جو اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا تووہی لوگ نافرمان ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور چاہئے کہ انجیل والے حکم کریں اس پر جو اللہ نے اس میں اتارا اور جو اللہ کے اتارے پر حکم نہ کریں تو وہی لوگ فاسق ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و لیحكم اهل الانجیل: اور انجیل والوں کو حکم کرنا چاہیے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ انجیل والوں کو بھی اسی کے مطابق حکم کرنا چاہیے جواللہ عزوجل نے انجیل میں نازل فرمایا ہے یعنی سید الانبیاء صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانا چاہیے اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کی تصدیق کرنی چاہیے کیونکہ انجیل میں اسی کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ جب ہم نے عیسائیوں کو انجیل عطا کی تواس وقت ان کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ ان احکام پر عمل کریں جو انجیل میں مذکور ہیں۔(خازن المائدۃ تحت الایۃ: ۴۷ ۱ / ۵۰۰ ملخصا) انجیل پر عمل کرنے سے متعلق ایک اعتراض کا جواب: اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ قران مجید کے نزول کے بعد انجیل پر عمل کرنے کے حکم کی کیا توجیہ ہو گی تواس کے چند جوابات ہیں : (1)…انجیل میں تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کے جو دلائل موجود ہیں اہل انجیل کو چاہئے کہ وہ ان دلائل کے مطابق ایمان لے ائیں۔ (2)…اہل انجیل ان احکام پر عمل کریں جن کوقران نے منسوخ نہیں کیا۔ (3)…انجیل کے احکام پر عمل کرنے سے مراد یہ ہے کہ انجیل میں تحریف نہ کریں جس طرح یہود یوں نے تورات میں تحریف کر دی تھی۔(تفسیر کبیر المائدۃ تحت الایۃ: ۴۷ ۴ / ۳۷۱) لیکن تحقیق یہی ہے کہ یہ حکم اس وقت دیا گیا تھا جب اللہ تعالی نے انجیل کو نازل کیا تھا اور نزول قران کے بعد قران مجید کے علاوہ کسی اسمانی کتاب پر عمل جائز نہیں ہےاور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین مقبول نہیں ہے۔