Surah Al Maidah Ayat 69 (5:69)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِــٴُـوْنَ وَ النَّصٰرٰى مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ 69
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک (وہ جو اپنے آپ کو ) مسلمان ( کہتے ہیں ) اور یہودی اور ستاروں کی پوجا کرنے والے اور عیسائی (ان میں سے) جو (سچے دل سے ) اللہ اور قیامت پر ایمان لائے اور اچھے عمل کرے توان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور اسی طرح یہودی اور ستارہ پرست اور نصرانی ان میں جو کوئی سچے دل سے اللہ وقیامت پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے توان پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ کچھ غم۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین امنوا:بیشک وہ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے بیان فرمایا کہ اہل کتاب اس وقت تک کسی دین و ملت پر نہیں جب تک وہ ایمان نہیں لاتے اور اس ایت میں بیان فرمایا کہ یہ حکم صرف اہل کتاب کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ہر ملت والا ا س حکم میں داخل ہے اور کسی کو بھی تب تک کوئی فضیلت اور منقبت حاصل نہیں جب تک وہ سچے دل سے اللہ تعالی پراور قیامت کے دن پر ایمان نہیں لاتا اور ایسے نیک اعمال نہیں کرتا جن سے اللہ تعالی راضی ہوتا ہے اور نیک عمل میں سے حضور پر نورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانا بھی ہے کیونکہ جب تک کوئی تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان نہیں لاتا توا س کا ایمان مکمل نہیں ہو گا۔(خازن المائدۃ تحت الایۃ: ۶۹ ۱ / ۵۱۳) اس ایت کی تفسیر کے بارے میں مزید معلومات کے لئے سورہ بقرہ کی ایت نمبر 62کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔