Surah Al Maidah Ayat 70 (5:70)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
لَقَدْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ رُسُلًاؕ-كُلَّمَا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُهُمْۙ-فَرِیْقًا كَذَّبُوْا وَ فَرِیْقًا یَّقْتُلُوْنَ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ان کی طرف رسول بھیجے (تو) جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول وہ بات لے کر آیا جو ان کے نفس کو پسند نہ تھی تو انہوں نے (انبیاء کے) ایک گروہ کو جھٹلایا اور ایک گروہ کو شہید کرتے رہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ان کی طرف رسول بھیجے، جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول وہ بات لے کر آیا جو ان کے نفس کی خواہش نہ تھی ایک گروہ کو جھٹلایا اور ایک گروہ کو شہید کرتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{لقد اخذنا میثاق بنی اسرآءیل:بیشک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا۔} اللہ تعالی نے بنی اسرائیل سے توریت میں یہ عہد لیا تھا کہ وہ اللہ تعالی اور اس کے رسولوں پر ایمان لائیں اور حکم الہی کے مطابق عمل کریں لیکن انہوں نے یہ کیا کہ جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول ان کی خواہشات کے برخلاف حکم لے کر اتے توانبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے کسی گروہ کو تو یہ جھٹلاتے اور کسی کو شہید کردیتے ۔ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی تکذیب میں تو یہودو نصاری سب شریک ہیں مگر قتل کرنا یہ خاص یہودیوں کا کام ہے انہوں نے بہت سے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو شہید کیا جن میں سے حضرت زکریا اور حضرت یحیی علیہما الصلوۃ والسلام بھی ہیں۔ یہ خیال رہے کہ کوئی نبی علیہ السلام جہاد میں کافروں کے ہاتھوں شہید نہیں ہوئے۔