Surah Al Maidah Ayat 75 (5:75)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلَّا رَسُوْلٌۚ-قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُؕ-وَ اُمُّهٗ صِدِّیْقَةٌؕ-كَانَا یَاْكُلٰنِ الطَّعَامَؕ-اُنْظُرْ كَیْفَ نُبَیِّنُ لَهُمُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمسیح بن مریم تو صرف ایک رسول ہے۔ اس سے پہلے بہت سے رسول گزرچکے ہیں اور اس کی ماں صدیقہ (بہت سچی) ہے ۔وہ دونوں کھانا کھاتے تھے دیکھو تو ہم ان کے لئے کیسی صاف نشانیاں بیان کرتے ہیں پھر دیکھو وہ کیسے پھرے جاتے ہیں؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمسیح ابن مریم نہیں مگر ایک رسول اس سے پہلے بہت رسول ہو گزرے اور اس کی ماں صدیقہ ہے دونوں کھانا کھاتے تھے دیکھو تو ہم کیسی صاف نشانیاں ان کے لئے بیان کرتے ہیں پھر دیکھو وہ کیسے اوندھے جاتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ما المسیح ابن مریم الا رسول: مسیح بن مریم تو صرف ایک رسول ہیں۔} یہاں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے خدا نہ ہونے کی دلیل بیان کی ہے چنانچہ فرمایا کہ حضرت عیسی بن مریم علیہ الصلوۃ والسلام ایک رسول ہے۔خدا نہیں ہے لہذا ان کو خدا ماننا غلط باطل اور کفرہے۔ ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزرچکے ہیں اور وہ رسول بھی معجزات رکھتے تھے یہ معجزات ان کی نبوت کی صداقت کی دلیل تھے نہ کہ خدا ہونے کی اسی طرح حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام بھی رسول ہیں ان کے معجزات بھی ان کی نبوت کی دلیل ہیں نہ کہ خدا ہونے کی لہذا انہیں رسول ہی ماننا چاہئے اور جب دیگر انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو معجزات کی بنا پر خدا نہیں مانتے توان کو بھی خدا نہ مانو۔ {و امه صدیقة: اور اس کی ماں صدیقہ ہے ۔} یعنی حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا بہت سچی ہیں جو اپنے رب عزوجل کے کلمات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہیں تو تم بھی ان کی پیروی کرو۔ نیز حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی والدہ دونوں کھانا کھاتے تھے جبکہ معبود کھانے سے پاک ہوتا ہے اور کھانا کھانا بھی معبود نہ ہونے کی دلیل ہے کیونکہ معبود غذا کا محتاج نہیں ہوسکتا تو جو غذا کھائے جسم رکھے اوراس جسم میں تحلیل واقع ہو غذا اس کا بدل بنے وہ کیسے معبود ہوسکتا ہے