Surah Al Maidah Ayat 76 (5:76)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًاؕ-وَ اللّٰهُ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 76
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ، کیا تم اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے نقصان کا مالک ہے اور نہ نفع کا اور اللہ ہی سننے والا ،جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کیا اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو تمہارے نقصان کا مالک نہ نفع کا اور اللہ ہی سنتا جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل:تم فرماو۔} اس ایت میں شرک کو باطل کرنے کی ایک اور دلیل بیان کی گئی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ مستحق عبادت وہی ہوسکتا ہے جو نفع نقصان وغیرہ ہر چیز پر ذاتی قدرت و اختیار رکھتا ہو اورجو ایسا نہ ہو وہ مستحق عبادت نہیں ہوسکتا اور حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نفع و ضرر کے بالذات مالک نہ تھے بلکہ اللہ تعالی کے مالک کرنے سے مالک ہوئے تو ان کی نسبت الوہیت کا اعتقاد باطل ہے۔(ابو سعود المائدۃ تحت الایۃ: ۷۶ ۲ / ۷۶) اسی لئے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں مردے زندہ کرنے بیماروں کو شفایاب کرنے اندھوں کو بینا کرنے اور کوڑھیوں کو تندرست کرنے کا تذکرہ فرمایا ہے وہاں ہر جگہ یہ فرمایا کہ میں یہ اللہ عزوجل کے اذن یعنی اجازت سے کرتا ہوں۔