Surah Al Maidah Ayat 92 (5:92)
The Table Spread · Juz 7 · Madani
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ احْذَرُوْاۚ-فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ 92
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانواور ہوشیار رہوپھر اگر تم پھر جاؤ تو جان لو کہ ہمارے رسول پر تو صرف واضح طور پرتبلیغ فرمادینا لازم ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور ہوشیار رہو پھر اگر تم پھر جاؤ تو جان لو کہ ہمارے رسول کا ذمہ صرف واضح طور پر حکم پہنچا دینا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ و اطیعوا الله و اطیعوا الرسول:اوراللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو۔} یعنی اللہ تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے جس کام کا تمہیں حکم دیا اور جس کام سے منع کیا اس میں ان کا حکم مانو اور احکامات اور ممنوعات میں اللہ تعالی اور ا س کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مخالفت کرنے سے ڈروپھر اگر تم اس سے منہ موڑ لو جس کا تمہیں حکم دیا گیا اور جس سے منع کیا گیا تو جان لو کہ اس سے ہمارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا کوئی نقصان نہیں کیونکہ ہمارے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر تو صرف واضح طور پرتبلیغ فرمادینا لازم ہے بلکہ اس میں تمہارا اپنا نقصان ہے کہ تم اپنے اعراض کی وجہ سے اللہ تعالی کی ناراضی اور اس کے عذاب کے مستحق ٹھہرو گے۔(خازن المائدۃ تحت الایۃ: ۹۲ ۱ / ۵۲۵ مدارک المائدۃ تحت الایۃ: ۹۲ ص۳۰۲ ملتقطا)