Surah Qaf Ayat 31 (50:31)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنت پرہیزگاروں کے قریب لائی جائے گی ، ان سے دور نہ ہوگی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور پاس لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے کہ ان سے دُور نہ ہوگی۔
Tafseer (Urdu)
{و ازلفت الجنة للمتقین غیر بعید: اور جنت پرہیزگاروں کے قریب لائی جائے گی ان سے دور نہ ہوگی۔} کافروں کاحال بیان کرنے کے بعد اب مومنین کاحال بیان کیا جارہاہے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن جنت ان لوگوں کے قریب لائی جائے گی جو دنیا میں کفر اور گناہوں سے بچتے رہے اور جنت ان سے دور نہ ہو گی بلکہ وہ جنت میں داخل ہونے سے پہلے ا س کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔( روح البیان ق تحت الایۃ: ۳۱ ۹ / ۱۳۰)