Surah Qaf Ayat 45 (50:45)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ۫- فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم خوب جان رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں اور تم ان پر جبر کرنے والے نہیں ہوتو اس شخص کو قرآن سے نصیحت کرو جو میری دھمکی سے ڈرے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم خوب جان رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں اور کچھ تم ان پر جبر کرنے والے نہیں تو قرآن سے نصیحت کرو اُسے جو میری دھمکی سے ڈرے۔
Tafseer (Urdu)
{نحن اعلم بما یقولون: ہم خوب جان رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں ۔} یعنی اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفار قریش کا اپ کو جھٹلاناقیامت کا انکار کرنا ہماری قدرت میں تردد کرنا ہم سے چھپا ہوانہیں ہے اور ہم ان سب کو اس کی سزا دیں گے اور اپ ان پر جبر کرنے والے نہیں کہ انہیں طاقت کے ذریعے اسلام میں داخل کر دیں بلکہ اپ کی ذمہ داری دعوت دینا اور سمجھا دینا ہے لہذا اپ قران مجید کے ذریعے کافروں کو میرے عقاب سے غافلوں کو میرے عذاب سے اور اطاعت گزاروں کو میرے عتاب سے ڈرائیں ۔